اے آئی سمٹ میں شدید بدانتظامی بھارت کیلئے عالمی رسوائی کا باعث بن گئی

اے آئی سمٹ میں شدید بدانتظامی بھارت کیلئے عالمی رسوائی کا باعث بن گئی

 مودی حکومت کی نااہلی ایک بار پھر عیاں ، بھارتی اے آئی سمٹ کے دوران حکام کی نااہلی کے باعث شدید انتظامی بحران  کا پول کھول گیا۔

رائٹرز کے مطابق بھارتی حکام کے ناقص انتظامات  کے باعث شرکاء سیشن کے اوقات کی تصدیق کے انتظار میں گھنٹو ں دربدر رہے۔

برطانوی جریدے  کے مطابق شرکاء نے لمبی قطاروں، بھیڑ اور انتشار  کے علاوہ اسٹال سے مصنوعات چوری ہونے کی بھی اطلاعات دیں ، شرکاء نے  ڈیجیٹل ادائیگی نہ ہونے کے باعث بین الاقوامی وفود کی  مشکلات کا انکشاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی جریدے کا تہلکہ خیز انکشاف، کینیڈا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس بے نقاب

برطانوی جریدے کے مطابق بھارتی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بدانتظامی کو تسلیم کرتے ہوئے انتظامات کے ناقص ہونے کا اعتراف کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوتوا کے انتہاپسند نظریہ پر کاربند مودی حکومت کیخلاف بھارت میں آوازیں اٹھنے لگیں

عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی ترجیحات ملکی  مفاد کے بجائے محض  ذاتی تشہیر اور میڈیا شو تک محدود ہیں ، مودی کی بدترین منصوبہ بندی کے باعث بلند وبانگ ترقیاتی دعوے عملی میدان میں بری طرح ناکام  ہوچکے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *