اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہری پور، خانپور اور صوابی میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی افطار کے وقت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے آئے تھے، جن کی شدت 5.6 تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ گزشتہ روز کے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا بڑی تعداد میں سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ،اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، مردان، لوئر دیر، ملاکنڈ، چترال، خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل، تیراہ اور سرگودھا سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری خوف کے عالم میں کھلے مقامات پر آ گئے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ماہرین زلزلہ پیما نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں میں محفوظ مقامات پر رہیں اور عمارتوں میں موجود غیر ضروری اشیاء کو احتیاط کے ساتھ سنبھالیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *