بابراعظم کو کس پوزیشن پربیٹنگ کرانی چاہیے، سابق عالمی کرکٹرز کی اہم رائے سامنے آ گئی

بابراعظم کو کس پوزیشن پربیٹنگ کرانی چاہیے، سابق عالمی کرکٹرز کی اہم رائے سامنے آ گئی

 

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے معاملے پر بحث تیز ہو گئی ہے، تاہم جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے حکمت عملی کے مطابق درست قرار دیا ہے۔

ایک حالیہ گفتگو میں ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی ٹی 20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز انتہائی فیصلہ کن ہوتے ہیں جہاں تیز رفتار اسٹرائیک ریٹ اور جارحانہ انداز ناگزیر ہوتا ہے۔ ان کے مطابق کلاسیک اسٹروکس کھیلنے والے بیٹرز بعض اوقات پاور پلے کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لیتے ہیں، جس کے باعث ٹیم انتظامیہ کو حالات کے مطابق فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان کے الزامات درست ثابت، بی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار پر تاحیات پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم کی تکنیکی مہارت، تجربے اور میچ کو سنبھالنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں نیا کردار دیا ہے۔ یہ فیصلہ کسی صورت ان کی صلاحیتوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف نہیں بلکہ ٹیم کمبی نیشن کو متوازن بنانے کی کوشش ہے۔

ڈوپلیسی کا مزید کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا ایک مخصوص انداز اور رفتار ہوتی ہے اور کامیاب ٹیمیں وہی ہوتی ہیں جو کھلاڑیوں کو ان کی پوزیشن کے مطابق استعمال کرتی ہیں۔ ان کے مطابق درمیانے اوورز میں اننگز کو استحکام دینا، وکٹیں بچانا اور آخری اوورز کے لیے بنیاد فراہم کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا تیز آغاز کرنا۔

یاد رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جا رہا تھا، جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ تاہم نمیبیا کے خلاف ایک اہم میچ میں بابر کو حتمی 11 میں شامل ہونے کے باوجود بیٹنگ کے لیے نہیں بھیجا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہو گیا۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق جدید ٹی 20 کرکٹ میں لچکدار بیٹنگ آرڈر ناگزیر ہو چکا ہے جہاں میچ کی صورتحال، ہدف اور پچ کے رویے کے مطابق فوری فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ایسے میں کوچنگ اسٹاف کی حکمت عملی کو وقتی نتائج کے بجائے طویل المدتی منصوبہ بندی کے تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔

قومی ٹیم کے حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کا مقصد بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑیوں کی بہترین صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ عالمی سطح پر مضبوط کمبی نیشن تشکیل دیا جا سکے۔ شائقین کرکٹ اب آنے والے میچز میں اس حکمت عملی کے عملی نتائج دیکھنے کے منتظر ہی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *