حکومت پنجاب نے شہریوں کے لیے مختلف امدادی پروگراموں اور مالی معاونت اسکیموں سے متعلق رہنمائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم ہیلپ لائن نمبرز جاری کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ شہری کسی بھی قسم کی معلومات، شکایت یا تصدیق کے لیے براہِ راست سرکاری ذرائع سے رابطہ کر سکیں اور بروقت اور درست رہنمائی حاصل کر سکیں۔
اعلامیے کے مطابق شہری وزیراعظم ہیلپ لائن نمبر 9999 پر کال کر کے مختلف امدادی پروگراموں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح نمبر 13000 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے جہاں مستحق افراد کو حکومتی ریلیف اقدامات اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
راشن کارڈ سے متعلق معلومات اور شکایات کے ازالے کے لیے حکومت نے ہیلپ لائن نمبر 080002345 جاری کیا ہے۔ شہری اس نمبر پر کال کر کے اپنی درخواست کی موجودہ صورتحال، اپڈیٹس اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے عوامی ریلیف منصوبے سے سستی اشیاءکیسے ملیں گی؟پنجاب حکومت نے سب بتا دیا
مزید برآں، مریم کو بتائیں پروگرام کے تحت شکایات یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1000 مختص کیا گیا ہے۔ اس نمبر پر رابطہ کر کے شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں یا امدادی اسکیموں سے متعلق ضروری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستفید خواتین اور دیگر بنفشری افراد کے لیے بھی حکومت نے خصوصی ہیلپ لائن نمبر 080026477 جاری کیا ہے۔ اس نمبر پر کال کر کے ادائیگی، تصدیق یا دیگر متعلقہ معاملات کے بارے میں رہنمائی لی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی مستحقین کیلئے رمضان نگہبان کارڈ کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری

