بیٹے کی پیدائش کے بعد کترینہ کیف کا بڑا فیصلہ

بیٹے کی پیدائش کے بعد کترینہ کیف کا بڑا فیصلہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ماں بننے کے بعد ایک بار پھر شوبز سرگرمیوں میں واپسی کی تیاری کر رہی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہ نئے منصوبوں کے لیے مختلف اسکرپٹس کا جائزہ لے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے گزشتہ سال نومبر میں اپنے بیٹے وِہان کوشل کی پیدائش کے بعد کچھ عرصہ خاندان کو وقت دیا، تاہم اب وہ دوبارہ اپنے فنی سفر پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ فی الحال مختلف کہانیوں اور کرداروں کا بغور مطالعہ کر رہی ہیں تاکہ اپنے اگلے پراجیکٹ کے لیے موزوں انتخاب کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :رام چرن کی اہلیہ 77 ہزار کروڑ روپے کی سلطنت کی وارث نکلیں

میڈیارپورٹس کے مطابق کترینہ کسی بھی منصوبے میں جلد بازی سے شامل ہونے کے بجائے ایسی مضبوط اور معیاری کہانی کی تلاش میں ہیں جو ان کی موجودہ ترجیحات اور زندگی کے نئے مرحلے سے مطابقت رکھتی ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ 2027 کے دوسرے نصف میں باقاعدہ طور پر فلمی سیٹ پر واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ نہ صرف فلمی منصوبوں بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لیے تیار کیے جانے والے پراجیکٹس پر بھی غور کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فلمی دنیا سے سیاست تک، وجے کے فیصلے نے رام چرن کو بھی متاثر کر دیا

اگر کترینہ کیف کسی اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے منصوبے کا انتخاب کرتی ہیں تو یہ ان کے کریئر کا پہلا او ٹی ٹی پراجیکٹ ہوگا۔ حالیہ برسوں میں بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا رخ کر چکے ہیں، تاہم کترینہ اب تک اس میدان میں قدم نہیں رکھ سکی ہیں۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنی واپسی کو یادگار بنانا چاہتی ہیں اور اسی لیے ہر پیشکش کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہیں۔

کترینہ کیف آخری بار 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم’’میری کرسمس‘‘ میں دکھائی دی تھیں، جس میں ان کے ہمراہ جنوبی بھارتی اداکار وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے مثبت پذیرائی ملی تھی، جبکہ کترینہ کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ میں نظر آئی تھیں۔

editor

Related Articles