مریم نواز کا بڑا اعلان: لاکھوں کی زمین اب ہر مستحق کاشتکار کے نام

مریم نواز کا بڑا اعلان: لاکھوں کی زمین اب ہر مستحق کاشتکار کے نام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بے زمین کاشتکاروں کے لیے ایک بڑے فلاحی منصوبے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے

سکیم کے تحت ہزاروں خاندانوں کو لاکھوں روپے مالیت کی زرعی اراضی فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں میں بے روزگاری کا خاتمہ اور زرعی شعبے کو فروغ دینا ہے۔ حکومتی اندازوں کے مطابق تقریباً 160 ارب روپے مالیت کی اراضی اس اسکیم کے لیے مختص کی گئی ہے

جس سے بڑی تعداد میں مستحق افراد مستفید ہوں گے۔ مختلف اضلاع میں 13812 زرعی لاٹس کے ذریعے 88780 خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا

 یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی ترقی پر عوامی اعتماد، سروے میں مریم نواز کی قیادت کو بھرپور پذیرائی

چولستان کے علاقے میں 16685 لاٹس کی تقسیم سے 101111 خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔حکام کے مطابق ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی زمین کاشت کے لیے فراہم کی جائے گی

آبادکاری کے لیے فی ایکڑ 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک ایک مرتبہ مالی معاونت بھی دی جائے گی۔ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ چوبیس ہزار ایکڑ سے زائد اراضی فراہم کی جائے گی

جس میں پانی کی دستیابی اور زمین کی زرخیزی کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ایگریکلچرگریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اعلان

اسکیم کے تحت زمین دس سال کے لیے دی جائے گی اور اسے صرف زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا جبکہ کسی قسم کی پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔

کاشتکار اپنی مرضی کی فصل اگانے کے مجاز ہوں گے اور ہر لاٹ کے ساتھ زرعی ماہرین کی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

درخواست دینے کے خواہشمند افراد دو مئی سے اٹھارہ مئی تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں جبکہ حتمی فہرست انیس جون کو جاری کی جائے گی اور تیس جون سے زمین کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر درخواست گزاروں کی تعداد زیادہ ہوئی تو قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے انتخاب کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply