لیڈی ڈیانا کے دوست برطانیہ سے پاکستان منتقل، بڑے ہسپتال کے سربراہ مقرر

لیڈی ڈیانا کے دوست برطانیہ سے پاکستان منتقل، بڑے ہسپتال کے سربراہ مقرر

برطانیہ میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات خان پاکستان منتقل ہوگئے ہیں اور انہیں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے، جہاں وہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور ڈین کے فرائض انجام دیں گے۔

ڈاکٹر حسنات خان کو برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی جانب سے “مسٹر ونڈرفل” کا لقب دیا گیا تھا۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر کے مطابق ڈاکٹر حسنات خان کا انتخاب انٹرویو کے بعد کیا گیا اور وہ خود پاکستان میں اپنی خدمات انجام دینے کے خواہاں تھے۔

صوبائی وزیر صحت اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حسنات ایک قابل اور ماہر کارڈیک سرجن ہیں اور ان کی آمد سے اسپتال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارڈیک سرجری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈاکٹر حسنات خان 1958 میں جہلم میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں برطانیہ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے معروف رائل برومپٹن اسپتال میں بطور کارڈیالوجسٹ خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش ، بھارت کیلئے بڑی معاشی ضرب ثابت

1995 میں لیڈی ڈیانا اپنے ایک زیر علاج دوست کی عیادت کے لیے رائل برومپٹن اسپتال گئیں، جہاں ان کی ملاقات ڈاکٹر حسنات خان سے ہوئی۔ لیڈی ڈیانا سے ان کا تعلق ہی ان کی عالمی شہرت کا سبب بنا۔

کئی برس برطانیہ میں خدمات انجام دینے کے بعد ڈاکٹر حسنات خان اب مستقل طور پر پاکستان واپس آ گئے ہیں۔

Related Articles