سرکاری حج اسکیم، رواں سال کتنی خواتین حج کرینگی، حیران کن اعداد وشمار سامنے آگئے

سرکاری حج اسکیم، رواں سال کتنی خواتین حج کرینگی، حیران کن اعداد وشمار سامنے آگئے

اسلام آباد: رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت پاکستان سے خواتین عازمین کی بڑی تعداد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوگی

سکیم کے تحت 50 ہزار سے زائد خواتین اس مقدس سفر کی سعادت حاصل کریں گی۔ اس سال سرکاری حج اسکیم میں خواتین کا تناسب نمایاں طور پر زیادہ ہے

مجموعی عازمین میں ان کی شرح 43.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 13869 خواتین کا تعلق کراچی ریجن سے ہے جو اس فہرست میں سرفہرست ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز

دوسرے نمبر پر لاہور ریجن ہے جہاں سے 13619 خواتین فریضہ حج ادا کریں گی، جبکہ اسلام آباد ریجن سے 11573 خواتین سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے روانہ ہوں گی۔

دیگر ریجنز میں ملتان سے 4264، پشاور سے 3331 اور سیالکوٹ سے 2412 خواتین اس روحانی سفر کا حصہ بنیں گی۔ اسی طرح کوئٹہ ریجن سے 709 خواتین حج پر جائیں گی

یہ بھی پڑھیں :پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

سب سے کم تعداد سکھر ریجن سے سامنے آئی ہے جہاں سے 337 خواتین فریضہ حج ادا کریں گی۔حکام کے مطابق اس سال مرد عازمین کی تعداد بھی خاصی زیادہ ہے اور 65182 مرد سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

مجموعی طور پر پاکستان کا سرکاری حج کوٹہ ایک لاکھ 19 ہزار مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

خواتین عازمین کی بڑی تعداد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں خواتین کی مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی اور سہولیات میں بہتری آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے مقدس فریضے کو بخوبی انجام دے سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *