پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے نوجوانوں کی حفاظت اور فوری مدد تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیکسٹ جین سیٖفٹی ایپ ’’NextGen Safety App‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔
یہ ایپ صوبائی حکومت کی نوجوان دوست پالیسیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی سہولت کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو تیز اور مؤثر مدد فراہم کرنا ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹیکے مطابق اس ایپ کے ذریعے صارفین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ انہیں مختلف رہنمائی اور سیکیورٹی سے متعلق خدمات بھی ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خاص طور پر نوجوانوں کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے آسانی سے مدد، رہنمائی اور حفاظتی سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں۔
اتھارٹی کے مطابق یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے عوامی تحفظ کو بہتر بنانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو زیادہ محفوظ اور باخبر بنانا ہے۔یہ ایپ پنجاب میں ڈیجیٹل سیکیورٹی سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔