میٹا کا نیا نظام، سوشل میڈیا استعمال اب پیسوں کے ساتھ

میٹا کا نیا نظام، سوشل میڈیا استعمال اب پیسوں کے ساتھ

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے تین بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے پریمیم ورژنز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو اضافی فیچرز کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

میٹا کے مطابق ان پریمیم ورژنز کا مقصد ان صارفین اور کاروباری اداروں کو جدید اور ایڈوانسڈ سہولیات فراہم کرنا ہے جو اپنے اکاؤنٹس کو پیشہ ورانہ یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سوشل میڈیا سیفٹی میں نیا قدم، میٹا کا “لمیٹڈ کنٹینٹ” فیچر متعارف

نئے پلان کے تحت سبسکرپشن لینے والے صارفین کو نئے فیچرز تک جلد رسائی، بہتر سکیورٹی اور اکاؤنٹ پروٹیکشن کے اضافی آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بزنس اکاؤنٹس کے لیے کسٹمر ریچ اور مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹولز بھی دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ ہیک،اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے کا آسان طریقہ

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ عام صارفین کے لیے بنیادی سروسز بدستور مفت رہیں گی اور واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے موجودہ فیچرز پر کوئی چارجز عائد نہیں کیے جائیں گے۔

میٹا کے مطابق پریمیم ورژن مکمل طور پر اختیاری ہوگا اور صارف اپنی ضرورت کے مطابق اسے منتخب کر سکیں گے۔

editor

Related Articles