کفایت شعاری مہم میں نرمی، حکومت کا کریانہ سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم میں نرمی، حکومت کا کریانہ سٹورز  کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ

حکومت نے کفایت شعاری مہم میں نرمی کرتے ہوئے گروسری سٹورز اور کریانہ کی دکانیں کھلی رکھنے کے اوقات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول کنزرویشن اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے پیش کردہ استثنیٰ کی درخواستوں اور کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر موسمیاتی تبدیلی، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ، نائب وزیراعظم کے معاون خصوصی سمیت کابینہ ڈویژن، کامرس، پیٹرولیم اور آئی ٹی کے سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز پر انحصاربڑھنے کا امکان ! عوام کیلئے مہنگائی کا سیلاب آنے کو تیار

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ خارجہ اور اس کے رابطہ دفاتر کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قونصلر اٹیسیٹیشن سروسز عوامی سہولت کے لیے جمعہ کے روز بھی کھلی رہیں گی۔

کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ 13 جون 2026 کو ختم ہونے والے اضافی کفایت شعاری اقدامات کی مدت 30 جون 2026 تک بڑھا دی جائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں قائم چھوٹے گروسری اور کریانہ اسٹورز کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دیے جائیں گے، جبکہ یہ سہولت ہفتہ اور اتوار سمیت ہفتے کے تمام دنوں کے لیے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : دکانیں اور مارکیٹس بند کرنے کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

editor

Related Articles