فرانس میں ڈپریشن کے علاج کے لیے گدھوں کی مدد، انوکھا طریقہ سامنے آ گیا

فرانس میں ڈپریشن کے علاج کے لیے گدھوں کی مدد، انوکھا طریقہ سامنے آ گیا

فرانس کے ایک نفسیاتی اسپتال نے ذہنی صحت کے علاج کے لیے ایک غیر معمولی طریقہ اپنایا ہے، جہاں ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی دباؤ میں کمی کے لیے مریضوں کو گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ منصوبہ فرانس میں اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ سمجھا جا رہا ہے۔ دارالحکومت پیرس کے مضافات میں واقع ویل ایورارڈ اسپتال سرسبز ماحول اور تاریخی عمارتوں کے درمیان مریضوں کو روایتی علاج کے ساتھ ایک مختلف تجربہ فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بندر کی شرارت یا قسمت؟ 2 لاکھ روپے لے اڑا

اس پروگرام کے تحت مریض گدھوں کے ساتھ سیر کرتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور ان کے ساتھ جذباتی تعلق قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سیشنز کے دوران کئی مریض جانوروں کے ساتھ وقت گزار کر ذہنی سکون محسوس کرتے ہیں اور رخصت ہوتے وقت انہیں گلے لگا کر محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

60 سالہ مریضہ نیتھلی کا کہنا ہے کہ گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انہیں ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسے کسی دوا کے اثر سے حاصل ہوتا ہے۔ ان کے مطابق یہ تجربہ ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور وقتی طور پر پریشانیوں سے نجات کا احساس دیتا ہے۔دپریشن

یہ کبھی پڑھیں:فٹ پاتھ کے مختلف رنگوں کا مطلب کیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

فرانسیسی سرکاری نظام صحت کے تحت یہ سیشنز مریضوں کو مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہر مریض کو عموماً ایک مخصوص گدھے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے تاکہ دونوں ایک دوسرے کے مزاج اور عادات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

اسپتال میں خدمات انجام دینے والی نرس آڈرے سیفار کے مطابق اس طریقے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض مریضوں میں چند سیشنز کے بعد ہی واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نظامِ شمسی کی سب سے خطرناک آتش فشانی دنیا

انہوں نے بتایا کہ ایک مریضہ جو ابتدا میں وہیل چیئر سے اٹھنے پر بھی آمادہ نہیں تھیں، اب گدھے کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد نہ صرف خود چلنے لگی ہیں بلکہ جانور کے ساتھ کھڑی بھی ہو جاتی ہیں۔

52 سالہ مریض جیروم نے اس پروگرام کو تنہائی کم کرنے میں مددگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منفرد تھراپی نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔

editor

Related Articles