فٹ پاتھ کے مختلف رنگوں کا مطلب کیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

فٹ پاتھ کے مختلف رنگوں کا مطلب کیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کو مؤثر اور آسان انداز میں سمجھانے کے لیے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر مختلف رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ رنگ ڈرائیورز کو پارکنگ اور دیگر ٹریفک پابندیوں سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بیشتر ممالک میں فٹ پاتھ پر پیلا اور سفید رنگ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس مقام پر گاڑی کھڑی کرنا ممنوع ہے۔ ایسے مقامات پر پارکنگ کرنے کی صورت میں جرمانے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نیکون فوٹوگرافی مقابلہ جیتنے والی حیران کن تصویر

بعض ممالک میں فٹ پاتھ پر سفید اور سیاہ رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ وہاں گاڑی پارک کرنے کی اجازت موجود ہے۔اسی طرح سرخ رنگ والے فٹ پاتھ یا کرب عام طور پر ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے مختص ہوتے ہیں۔ ان جگہوں پر عام گاڑیوں کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوتی تاکہ ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اور امدادی گاڑیاں بلا رکاوٹ اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :500 نایاب پرندوں کی نسل ختم ہونے کے بعد دوبارہ لوٹ آئی

کئی ممالک میں  پارکنگ کی نشاندہی کے لیے نیلے اور سیاہ رنگ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ ایسے مقامات پر گاڑی کھڑی کرنے کے لیے مقررہ فیس ادا کرنا ضروری ہوتی ہے۔

ٹریفک ماہرین کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر موجود رنگوں اور نشانات کی درست سمجھ نہ صرف جرمانوں سے بچاتی ہے بلکہ ٹریفک نظام کو بہتر اور محفوظ بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

editor

Related Articles