بندر کی شرارت یا قسمت؟ 2 لاکھ روپے لے اڑا

بندر کی شرارت یا قسمت؟ 2 لاکھ روپے لے اڑا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک بندر نے شہری سے 2 لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین لیا اور درخت پر چڑھ کر نوٹ بکھیرنے لگا۔

یہ واقعہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے باہر پیش آیا، جہاں ایک شخص زمین کی خرید و فروخت کے سلسلے میں وکیل سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق شہری کے ہاتھ میں 500 روپے کے نوٹوں سے بھرا بیگ تھا کہ اچانک ایک بندر نے جھپٹ کر بیگ چھین لیا اور فوراً قریبی درخت پر جا بیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں 100 سال بعد نایاب جانور کی پیدائش

بتایا گیا ہے کہ بندر نے بیگ کو کھانے کی چیز سمجھ کر کھولا، لیکن اندر سے کھانے کے بجائے کرنسی نوٹ نکل آئے۔ اس کے بعد اس نے نوٹوں کی گڈیاں پھاڑ کر انہیں ہوا میں اچھالنا شروع کر دیا۔

واقعے کے بعد درخت کے نیچے لوگ نوٹ سمیٹنے کے لیے جمع ہو گئے، جبکہ یہ انوکھا منظر دیکھ کر وہاں موجود افراد حیرت اور ہنسی میں مبتلا ہو گئے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles