وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، ہلاکتیں 3 ہزار 889 تک پہنچ گئیں، ہزاروں زخمی و بے گھر

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، ہلاکتیں 3 ہزار 889 تک پہنچ گئیں، ہزاروں زخمی و بے گھر

وینزویلا میں دو ہفتے قبل آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 889 ہو گئی جبکہ تقریباً 17 ہزار افراد زخمی اور 18 ہزار کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید تباہی مچائی جس کے باعث سیکڑوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

 یہ بھی پڑھیں :وینزویلا میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتیں 3 ہزارسے تجاوز کرگئیں

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ساحلی علاقے لا گوائرا میں 800 سے زائد عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ 190 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد اب بھی عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

امدادی ٹیموں نے دو ہفتے گزرنے کے بعد ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا عمل تقریباً ختم کر دیا ہے، تاہم متعدد خاندان اب بھی اپنے لاپتا عزیزوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 954 ہوگئی

دوسری جانب اقوام متحدہ نے وینزویلا میں بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 300 ملین ڈالر کے فنڈز جمع کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ وینزویلا کی حکومت آئی ایم ایف سے اپنے منجمد مالی اثاثے بحال کرانے کے لیے بھی مذاکرات کر رہی ہے۔

editor

Related Articles