وینزویلا میں آنیوالے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 954 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت اطلاعات وینزویلا کے مطابق زلزلے کے باعث 16 ہزار 592 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 6 ہزار 309 افراد بے گھر ہو گئے، میڈیکل ٹیموں نے 22 ہزار 445 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے۔
زلزلے کے بعد ریسکیو امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ان کارروائیوں میں 3 ہزار سے زائد بین الاقوامی امدادی کارکنوں کے ساتھ 30 ہزار مقامی اہلکار شریک ہیں۔
24 جون کو وینزویلا میں آنے والے زلزلوں میں ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ ہزاروں افراد سڑکوں یا عارضی امدادی کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلے آئے تھے, حکام کے مطابق دارالحکومت کے شمال میں واقع ساحلی شہر لا گوائیرا سب سے زیادہ متاثر ہوا، یہ ملک کی دو بڑی بندرگاہوں میں سے ایک اور ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بھی یہاں واقع ہے۔
زلزلے سے شدید متاثر ہونے والے دیگر علاقوں میں میرانڈا، اراگوا، کارابوبو اور فالکون ریاستیں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب وییزویلا کے دارالحکومت کو کسی بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑا ہو، 1967 کے دوران کاراکس میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔