عالمی معیشت کے لیے بڑی خبر،آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کے لیے ایرانی فوج کا اہم فیصلہ

عالمی معیشت کے لیے بڑی خبر،آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کے لیے ایرانی فوج کا اہم فیصلہ

عالمی معیشت اور بحری تجارت کی شاہراہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کا طریقہ سامنے آ گیا۔ ایرانی مسلح افواج نے اپنا حتمی موقف بیان کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس آبی گزرگاہ کو کھولنا خطے سے امریکی افواج کے انخلا سے مشروط ہے۔ امریکہ کے جانے پر ہی یہ ممکن ہوگا۔  

امریکی انخلا اور حتمی الٹی میٹم

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمی نیا نے سوشل میڈیا پر واشنگٹن کو سخت خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خود نہ گیا تو اسے زبردستی نکالا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان

امریکہ کے جاتے ہی آبنائے ہرمز کو مکمل کھول دیا جائے گا۔ خطے کے ممالک مل کر اجتماعی سلامتی قائم کریں گے۔ اس سے عالمی معیشت بھی بہتر ہو گی۔  

جہاز رانی کے لیے خصوصی ہدایات

ایرانی ترجمان نے آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی موجودگی کی وجہ سے ہی تمام تناؤ پیدا ہو رہا ہے۔

انہوں نے بحری جہازوں کے مالکان کو ایرانی راستے استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے زور دیا کہ سفر کے دوران مسلح افواج کے قواعد کی پابندی کی جائے

editor

Related Articles