سندھ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات معمول، ڈاکوئوں کی جانب سے آئے دن لوگوں کو اغوا کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا سلسلہ نہ رُک سکا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے ڈسٹرکٹ جیکب آباد سے اغوا ہونے والےایک اور بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ڈاکوئوں نے مغوی13سالہ نادر بنگلانی کی وڈیو وائرل کردی۔ وڈیو میں 13سالہ معصوم بچے کو زنجیروں سے جکڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ وڈیو میں بے رحم ڈاکو زنجیروں سے جکڑے 13سالہ نادر بنگلانی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتےرہے۔
زنجیروں میں جکڑابچہ لاٹھیوں کی بارش میں پولیس افسران سے اپیل کر رہا ہےکہ اسے بازیاب کروایا جائے۔بچے کا کہنا ہے کہ اسے ساتھی قدیر بنگلانی کا پتہ نہیں ،ایس پی کشمور،ایس پی شکارپور بازیاب کرائیں ۔
یاد رہے کہ عید قربان کے دن 13سالہ نادر بنگلانی اور 14سالہ قدیر بنگلانی کو اغوا کیا گیا تھا۔ٹھل کی بی سیکشن پولیس اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے باوجود دونوں بچوں کو بازیاب کرانے سےتاحال قاصر ہے۔

