ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی آبنائے ہرمز میں جاری سیکیورٹی مشن کا حصہ بن جائے، جس سے خطے کی صورتحال مزید سنگین ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں نہ صرف امریکا بلکہ دیگر غیر متعلقہ ممالک کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جس سے عالمی تجارت اور جہاز رانی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ٹرمپ نے ایک حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنوبی کوریا کے ایک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی ان کے مطابق یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں کشیدگی اب صرف علاقائی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کو ایسے مسائل کا سامنے کرنا پڑے گا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا ،ٹرمپ

