پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ متعدد فنکاروں نے “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان شخصیات نے ملک کے دفاع اور امن کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو قابلِ فخر قرار دیا۔
فنکاروں کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی ایک مضبوط دفاعی نظام سے جڑی ہے اور پاک فوج نے اس آپریشن میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے قوم کا اعتماد مزید مضبوط کیا ہے۔ ان کے مطابق فوجی جوان ہر وقت سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار رہتے ہیں اور وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بہتری آئی ہے اور ملک کا وقار مزید بلند ہوا ہے۔شوبز شخصیات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
ان کے مطابق”معرکہ حق” نے ملک میں امن اور استحکام کے ماحول کو فروغ دیا ہے، جس کا سہرا پاک فوج کی قیادت اور جوانوں کو جاتا ہے۔ شوبز سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں.