قدرت کا عجیب کرشمہ، پرندوں جیسی نظر آنے والی کلیاں

قدرت کا عجیب کرشمہ، پرندوں جیسی نظر آنے والی  کلیاں

دنیا میں بعض قدرتی مناظر ایسے ہوتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں، اور ایسا ہی ایک دلچسپ منظر چین میں پایا جانے والا ایک خاص پودا ہے۔

یولان منگنولیاکے پھول اپنی ابتدائی کلی کے مرحلے میں بعض اوقات دیکھنے والوں کو ننھے پرندوں جیسا محسوس ہوتے ہیں۔ یہ حیران کن مشابہت زیادہ تر اس وقت نمایاں ہوتی ہے جب کلیاں ابھی مکمل طور پر کھلی نہ ہوں اور مخصوص زاویوں سے ان کی تصاویر لی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :سورج پر ملکیت کا دعویٰ، اسپین کی خاتون کا حیران کن اقدام

یہ پودا چین کا مقامی ہے اور تقریباً 1500 سال سے بدھ مت مندروں کے اطراف میں بھی اگایا جا رہا ہے۔ یہ درخت عموماً سردیوں کے اختتام یا بہار کے آغاز میں بغیر پتوں والی شاخوں پر کھلتا ہے، اور اس کے پھول سفید یا ہلکے گلابی رنگ کے ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کلیوں کی ساخت اس وہم کا باعث بنتی ہے، جس میں بند پتیوں کی شکل پرندے کے جسم جیسی لگتی ہے، جبکہ درمیان میں موجود نوکیلا حصہ چونچ جیسا دکھائی دیتا ہے۔ بعض حصوں پر موجود ہلکی بھوری رنگت کو آنکھ سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے، جو اس مشابہت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگائی بے قابو،مرغی اور انڈے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

تاہم ماہرین واضح کرتے ہیں کہ یہ کوئی قدرتی ڈیزائن نہیں بلکہ محض ایک اتفاق ہے۔ یہ پودا ایک قدیم نسل سے تعلق رکھتا ہے جو تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ سال پرانی سمجھی جاتی ہے، اور اس دور میں جدید پرندوں کا وجود بھی نہیں تھا۔

جب یہ پھول مکمل طور پر کھل جاتا ہے تو اس کی شکل تبدیل ہو جاتی ہے اور یہ بڑا، خوشبودار اور کپ جیسا پھول بن جاتا ہے، جس میں پرندے جیسی کوئی مشابہت باقی نہیں رہتی۔

editor

Related Articles