امریکا کے دفاعی مرکز پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ کا کہنا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملے بارے اسرائیل کے ساتھ ہماری مشاورت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پینٹاگون سبرینا سنگھ کا مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر اس اہم معاملے پر اسرائیل سے بات چیت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا نیا صدر کون ہوگا؟ رائٹرز کے سروے نے نیا عوامی رجحان بتادیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کاکیا ردعمل ہو گا ؟ اس پر ہم اندازہ نہیں لگا رہے لیکن ہمارا ان کے ساتھ رابطہ جاری ر ہے گا ۔ دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو آئل ریفائنریوں سمیت ایرانی شہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرونگا: امریکی صدر کا بیان
ایک امریکی اہلکار کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران پر ممکنہ جوابی حملے کے متعلق اسرائیل سے مشاورت جاری ہے، اسرائیل نے ہم سے مدد نہیں مانگی لیکن ہم نے صہیونی ریاست پر زور دیا ہے جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے ۔