11 سالہ پاکستانی کھلاڑی کا بڑا کارنامہ ، شطرنج میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

11 سالہ پاکستانی کھلاڑی کا بڑا کارنامہ ، شطرنج میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، 11 سالہ سعد جہانگیرمنج نے شطرنج کے کھیل  میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سعد جہانگیر منج شطرنج میں ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر (اے آئی ایم) ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

11 سالہ کھلاڑی کی اس کامیابی کو حکام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا جارہاہے ، یہ کامیابی نہ صرف سعد کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔

بورڈ نے سعد جہانگیر منج کی کامیابی کی خبر کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ اور ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے متاثر کن کامیابی قرار دیا ہے۔

پنجاب کے وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سعد کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے،  شطرنج اور دیگر تمام کھیلوں کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض ، حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنادی

سعد جہانگیر منج کی یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کو درست رہنمائی، مواقع اور سپورٹ فراہم کی جائے تو وہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں ،  سعد کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف اس کے لیے ایک سنگِ میل ہے بلکہ دوسرے بچوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

editor

Related Articles