غیر ملکی میڈیکل تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے نئے قواعد جاری

غیر ملکی میڈیکل تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے نئے قواعد جاری

اسلام آباد میں بیرونِ ملک میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے اہم پالیسی فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے پی ایم اینڈ ڈی سی میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت اب کوئی بھی طالب علم بیرونِ ملک میڈیکل یا ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے سے قبل رجسٹریشن اور دیگر شرائط پوری کیے بغیر روانہ نہیں ہو سکے گا۔

میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور پوسٹ گریجویٹ اہلیتوں کی ایکریڈیٹیشن سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں تعلیمی معیار اور شفافیت سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ بیرونِ ملک میڈیکل یا ڈینٹل تعلیم کے خواہشمند تمام طلبہ کیلئے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) امتحان میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک روانگی سے قبل پی ایم اینڈ ڈی سی میں باقاعدہ رجسٹریشن بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ایم ڈی سی کاسرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلوں کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ

کمیٹی کے مطابق طلبہ کو اس بات کی بھی تصدیق کرنا ہوگی کہ جس غیر ملکی میڈیکل ادارے میں وہ داخلہ لے رہے ہیں، وہ پی ایم اینڈ ڈی سی کی منظور شدہ فہرست میں شامل ہو اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تسلیم شدہ ہو۔ اس اقدام کا مقصد بیرونِ ملک جعلی یا غیر معیاری اداروں میں داخلوں کی روک تھام اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ غیر ملکی اداروں کی نگرانی اور ان کی ایکریڈیٹیشن کے عمل کو مزید سخت اور شفاف بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس پالیسی سے نہ صرف طلبہ کو بہتر رہنمائی ملے گی بلکہ پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن کے معیار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles