صنم سید نےکانز کے ریڈ کارپٹ پر سب کی توجہ حاصل کرلی

صنم سید نےکانز کے ریڈ کارپٹ پر سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سید میں شاندار انداز میں ڈیبیو کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول کے دوران صنم سعید کو ’’ساؤتھ ایشین ویمن ایکسیلنس اِن سنیما اینڈ آرٹس‘‘ کے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا جہاں انہوں نے پہلی بار ریڈ کارپٹ پر شرکت کی۔

ریڈ کارپٹ پر جیسے ہی صنم سیدجلوہ گر ہوئیں تو وہاں موجود شرکا اور مداحوں نے تالیاں بجا کر اُن کا استقبال کیا۔ اداکارہ نے بھی خوشگوار انداز میں ہاتھ ہلا کر حاضرین کی محبت اور پذیرائی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فیشن ڈیزائنرحسین ریہار کا کانز فلم فیسٹیول میں تاریخی قدم

کانز فیسٹیول میں صنم سعید کے انداز کو خاص طور پر اس لیے سراہا گیا کیونکہ انہوں نے مغربی طرز کے بجائے مشرقی ثقافت کی عکاسی کرنے والا لباس زیب تن کیا۔ ان کے روایتی اور نفیس انداز نے سوشل میڈیا صارفین اور فیشن ناقدین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اداکارہ نے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسین ریہارکا تیار کردہ خصوصی لباس پہنا تھا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فلمیں کیسے چنتے ہیں؟ سلمان خان نے راز کھول دیا

سوشل میڈیا پر بھی صنم سعید کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جہاں صارفین ان کے پراعتماد انداز، خوبصورتی اور پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کو خوب سراہ رہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ صنم سید نے کانز کے عالمی پلیٹ فارم پر پاکستانی فیشن اور مشرقی خوبصورتی کو منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔

editor

Related Articles