مصری آسٹرونومیکل ادارے کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو دوپہر 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔
مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے مطابق رواں سال رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ (ہفتہ) کو ہوگا جبکہ عید الفطر 30 مارچ (اتوار) کو ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کی توقع ہے۔ جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔
دوسری جانب اماراتی آسمانی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا کہ عید الفطر 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو منائی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 29 مارچ کو دوپہر 2:58 بجے (مقامی وقت) شوال کا چاند پیدا ہوگا مگر سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، جس کی وجہ سے چاند دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو عید الفطر 31 مارچ (پیر) کو منائی جائے گی۔