امریکا کی جانب سے کل سفری پابندیوں کا حکم نامہ جاری کیے جانے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کل سفری پابندیوں کا حکم نامہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفری پابندیوں میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے ہیں، ان میں پاکستان، افغانستان، عراق ، ایران اور لبنان شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام، یمن وغیرہ پر بھی سفری پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں جنوبی کوریا، کیوبا ، ہیٹی اور ونیزویلا پر بھی امریکی سفری پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے مسافروں کی چانچ کا نظام ٹھیک نہ رکھنے والے ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: نادرا نے پہلی بار ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ جاری کردیئے

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پابندی عائد ہونے کے بعد فہرست میں شامل ممالک کے شہری امریکا نہیں جاسکیں گے۔ امریکی صدر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت سفری پابندی عائد کرنے جارہے ہیں۔ ممکنہ سفری پابندی کے شکار ممالک کو گروپس میں تقسیم کیا جائیگا۔ اورنج گروپ میں شامل ممالک کے لوگ محدود تعداد میں امریکا کا سفر کرسکیں گے۔ یلو گروپ کے ممالک کی حکومتوں کو مسافر جانچ کا عمل ٹھیک کرنے کیلئے دو ماہ دیے جائیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا ممکنہ سفری پابندی کا شکار ممالک کے حوالے سے نئی پالیسی پر کام جاری ہے، ترجمان نے سفری پابندیوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *