ایس آئی ایف سی کی کاؤشیں رنگ لے آئیں، معیشت اور معدنیات کے شعبوں میں زبردست پیش رفت

ایس آئی ایف سی کی کاؤشیں رنگ لے آئیں، معیشت اور معدنیات کے شعبوں میں زبردست پیش رفت

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاؤشوں کی بدولت 8 تا 9 اپریل اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں تیل، گیس اور دیگر معدنیات کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ہفتہ کے روز خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے تیار ہیں جس سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔

’ایس آئی ایف سی‘ کے مطابق فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و سرمایہ کاری کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی نے اس بات کا بھی یقین دلایا ہے کہ معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے معدنی شعبے کے مستقبل اور اس کی ترقی کے لیے جامع لائحہ عمل تیارکیا گیا ہے۔ عسکری اداروں اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت کی جانب سے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی اقدامات کی بدولت معدنی شعبے میں ترقی ہو گی اورپاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مرکز بن جائے گا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سندھ اور خیبر پختونخوا میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر بھی دریافت کیے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کا یہ بھی اعلامیہ ہے کہ معدنی شعبے میں ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ماڑی انرجیز اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی ہائیڈروکاربن کی دریافت ایس ایف سی ایس کی بڑی کامیابی ہے۔ اس کی بدولت معاشی استحکام میں بہتری کی امید ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے او جی ڈی سی ایل کے سندھ میں دریافت شدہ کنویں سے پیداوار کی کامیاب بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کنویں سے یومیہ 115 بیرل تیل، 7 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس اور 21 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کی جا سکے گی۔ او جی ڈی سی ایل کی کامیابی، ملکی توانائی کے ذخائر میں اضافے اور معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ماڑی انرجیز کی جانب سے  یہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہائیڈروکاربن کے نئے ذخائر کی دریافت کمپنی کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں 23.85 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس اور 122 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ گیس کی پیداوار کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ ماڑی انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کی مسلسل کاؤشوں کی بدولت گیس کے مزید ذخائر دریافت ہونے کے امکانات ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *