پی ٹی اے کا الرٹ، جعلی کالز اور ایس ایم ایس سےرہے ہوشیار

پی ٹی اے کا الرٹ، جعلی کالز اور ایس ایم ایس سےرہے ہوشیار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چوک چوراہوں سے مفت سم لینے والے خبردار،پی ٹی اے نے اہم ہدایت جاری کردی

پی ٹی اے کے مطابق سکیمرز مختلف طریقوں سے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ خود کو پی ٹی اے، بینک یا کوریئر سروس کا نمائندہ ظاہر کر کے حساس معلومات حاصل کرتے ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ شہری کسی بھی صورت میں اپنا شناختی کارڈ نمبر، او ٹی پی یا پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اسی طرح نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس سے ذاتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اپنی ’سم‘ کسی اور کو دینے والے خبردار ،پی ٹی اے کا بڑا اعلان

پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی مشکوک کال، میسج یا فراڈ کا سامنا ہو تو فوراً شکایت درج کرائیں۔ اس کے لیے complaint.pta.gov.pk یا پی ٹی اے (سی ایم ایس) ایپ کے ذریعے آسانی سے رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ محتاط رہیں اور کسی بھی غیر مصدقہ رابطے پر فوری یقین نہ کریں تاکہ آن لائن دھوکہ دہی سے محفوظ رہا جا سکے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *