لبنان اور اسرائیل مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہونگے، امریکی محکمہ خارجہ

لبنان اور اسرائیل مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہونگے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو واشنگٹن میں ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سفرا کی سطح پر ہوں گے، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ایران معاملے سے الگ ہیں۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات کی میزبانی امریکا کرے گا۔

لبنانی صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ ہماری درخواست پر امریکی صدر کی مداخلت سے جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ سے رابطے جاری ہیں۔

اس سے قبل لبنان کی جانب سے اسرائیل سے بات چیت کے لیے اپنا مندوب نامزد کر دیا گیا ہے ، لبنان کے صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کی قیادت سابق سفیر سائمن کرم کریں گے، سائمن کرم امریکا میں لبنان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کے لبنان پر حملے علاقائی امن کی امید کیلئے نقصان دہ ہیں ، ترک صدر رجب طیب

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 14 اپریل سے شروع ہونے والے مذاکراتی عمل میں “مثبت پیش رفت” ہوئی ہے اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں امریکا ان براہِ راست مذاکرات کو سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں 70 سے زائد دیہات کے رہائشیوں کو نقل و حرکت کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔

یاد رہے کہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب حزب اللہ نے 2 مارچ کو اسرائیل پر راکٹ فائر کیے، جس کا جواز انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کو قرار دیا، جو اسرائیل اور امریکہ کے ابتدائی حملوں میں پیش آیا تھا، اس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے اور جنوبی سرحدی دیہات میں زمینی کارروائی بھی کی۔

یاد رہے کہ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی اس لڑائی کے بعد فی الحال 10 روزہ جنگ بندی نافذ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *