آرمی چیف سے امریکی وفد کی منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے پسِ منظر میں ملاقات

آرمی چیف سے امریکی وفد کی منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے پسِ منظر میں ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے جنوبی اور وسطی ایشیا امور کے سینیئر بیورو افسر ایرک میئر کی قیادت میں امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے پس منظر میں ہوئی۔ وفد نے منرلز انویسٹمنٹ فورم کو سراہتے ہوئے باہمی فائدہ مند شراکت داری کے ذریعے وسیع غیر استعمال شدہ معدنی دولت کو تیار کرنے کی پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے بعد پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں امریکی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق دلچسپی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ امریکی انتظامیہ منرلز ڈویلپمنٹ پر پاکستان سے تعاون کی خواہاں ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ملاقات نے دونوں فریقین کو عالمی پیش رفت اور پاکستان کی علاقائی سلامتی کے تقاضوں کے بارے میں نقطہ نظر کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *