سچ ہضم نہ ہوا، بھارت نے آزاد ڈیجیٹل کا ’ایکس اکاؤنٹ ‘بلاک کر دیا

سچ ہضم نہ ہوا، بھارت نے آزاد ڈیجیٹل کا ’ایکس اکاؤنٹ ‘بلاک کر دیا

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پربے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی آڑ میں جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے پروپیگنڈا اور فالس فلیگ ڈراما بری طرح بے نقاب ہونے پر پاکستان کے ذرائع ابلاغ پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کے بھی’ایکس اکاؤنٹس‘ تک رسائی بند کر دی

بھارتی حکومت نے پاکستان کے یو ٹیوبر اور ٹی وی چینلز کے بعد پہلے بڑے ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ’آزاد ڈیجیٹل اُردو‘ کے ایکس اکاؤنٹ کو بھی بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت پہلگام فالس فلیگ پر پاکستان سے نفسیاتی جنگ ہار چکی ہے، بھارت کو پاکستان کی جانب سے سرحدوں، کنٹرول لائن پرفالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب ملا ہے، پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے بھی بھارتی میڈیا کے ہر پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ہر محاذ پر شکست خوردہ ہونے کے بعد بھارتی ادارے اور خفیہ ایجنسیاں اُوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ہندوستانی ’را‘ کا ایکس اکاؤنٹ ’بابا بنارس‘ پاکستان کے خلاف آگ اگلنے لگا، پاکستان پر میزائلوں کی بارش کی گیدڑ بھپکی

آزاد ڈیجیٹل اردو نے صحافتی اداب کے عین مطابق بھارتی پروپیگنڈے کا سچائی اورحقائق کے ساتھ جواب دیا، جو بھارتی اداروں کو ہضم نہ ہوا، بھارتی اداروں نے سچائی اور حقائق کی آواز کو دبانے کے لیے ’آزاد اردو‘  کا بھارت کے اندر ’ایکس اکاؤنٹ‘ بلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر تحقیقات کہ اس کا فوری الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے 6 دہائیوں پرانا سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس کے بعد بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بھی پابندی عائد کر دی، جس کی وجہ سے یہ بھارت کے اندر صارفین کے لیے ناقابل رسائی ہو گیا۔ اس کے علاوہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے 16 یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کے بھی’ایکس اکاؤنٹس‘ تک رسائی بند کر دی

نہ صرف ذرائع ابلاغ بلکہ پاکستانی سیاستدانوں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اسٹارز ہانیہ عامر، اقرا عزیز سمیت کئی پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کر دیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *