بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک مہینہ لگا کہ ہم نے اس کے طیارے مار گرائے، بلاول بھٹو

بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک مہینہ لگا کہ ہم  نے اس کے طیارے مار گرائے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے، بھارتی حکومت کو یہ تسلیم کرنے میں ایک مہینہ لگا کہ ہم نے ان کے طیارے مار گرائے ہیں۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں بلاول بھٹو  نے چینی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے جنگ بندی کے حصول میں بھی بین الاقوامی برادری کی شمولیت پر انحصار کیا، بات چیت اور سفارت کاری سے ہم کسی بھی مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی برادری اسی طرح کردار ادا کرے تو جنوبی ایشیا میں دائمی امن قائم ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن امن تب تک ممکن نہیں جب تک ہم ڈائیلاگ میں شامل نہ ہوں۔

بھارت کے انکار پر ظاہر ہے یہ صورت حال پائیدار نہیں ہے، اسی لیے ہم بین الاقوامی برادری سے رابطہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے کشمیر کے مسئلے کے حل میں مدد کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *