بھارتی پارلیمانی وفد کی لندن میں برطانوی پارلیمنٹ آمد پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا احتجاج ، مظاہرین نے ‘ قاتل قاتل مودی قاتل ‘ کے نعروں اور پوسٹرز سے استقبال کیا ۔
لندن: تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمانی وفد کی برطانوی پارلیمنٹ آمد پر مظاہرین نے پاکستان میں پکڑے جانے والی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور معرکہ حق میں تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیاروں کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے اور مظاہرین نے ‘ قاتل قاتل مودی قاتل ‘ کے نعروں اور پوسٹرز سے استقبال کیا ۔
بھارتی پارلیمانی وفد کی آمد پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھر پور احتجاج کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں ارتضیٰ عباس شہید کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں ،مظاہرین نے پاکستان میں پکڑے جانے والی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور معرکہ حق میں تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیاروں کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے اوربھارتی وفد کی آمد پر مظاہرین نے ‘بھارت عالمی دہشت گرد’ کے نعرے بھی لگائے۔
مظاہرین نے کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بھی مذمت کی اوراس موقع پر مطاہرین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بلوچستان میں اپنے پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کرا رہا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کی پاکستانی تجویز نہ مان کر ثابت ہوا کہ بھارت خود اس واقعے میں ملوث ہے ۔
اس موقع پر مظاہرین نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان پر فخر ہے، جنگ مسلط کرنے والے بھارت نے جنگ بندی کی بھیک مانگی۔