نوکیلی اشیا بھول جائیں، فون صاف کرنے کا محفوظ طریقہ سامنے آگیا

نوکیلی اشیا بھول جائیں، فون صاف کرنے کا محفوظ طریقہ سامنے آگیا

اسمارٹ فونز روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں، لیکن مسلسل استعمال کے باعث ان کے اسپیکرز، ایئر پیس اور چارجنگ پورٹس میں گردوغبار جمع ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔ اکثر لوگ ان حصوں کی صفائی کے لیے پن، ٹوتھ پک یا دیگر نوکیلی اشیا استعمال کرتے ہیں، جو فون کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔

تاہم اب مارکیٹ میں ایک ایسی منفرد صفائی کی پُٹّی دستیاب ہے جو بظاہر مٹی کی طرح دکھائی دیتی ہے، لیکن درحقیقت اسمارٹ فون کی صفائی کے لیے ایک مؤثر اور محفوظ کلینر کا کام کرتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کرنے کے احکامات جاری

ماہرین کے مطابق یہ پُٹّی مٹی اور ربڑ نما مواد کے امتزاج سے تیار کی جاتی ہے، جس کی خاص بات اس کی لچک اور ہلکی چپکاہٹ ہے۔ یہی خصوصیات اسے فون کے ان حصوں تک پہنچنے میں مدد دیتی ہیں جہاں عام صفائی کے آلات آسانی سے نہیں پہنچ پاتے۔

یہ پُٹّی خاص طور پر اسپیکرز، ایئر پیس، چارجنگ پورٹس، ایئرفونز اور دیگر الیکٹرانک آلات کی باریک دراڑوں میں جمع دھول اور گندگی صاف کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جب اسے کسی تنگ جگہ پر دبایا جاتا ہے تو یہ وہاں موجود گردوغبار کو اپنے ساتھ چپکا کر باہر نکال لیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بجٹ میں موبائل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی طریقوں کے برعکس یہ طریقہ نسبتاً زیادہ محفوظ ہے کیونکہ اس میں فون کے حساس حصوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

پُٹّی استعمال کرنے کے لیے اس کا ایک چھوٹا سا حصہ نکال کر ہاتھوں میں نرم کیا جاتا ہے، پھر اسے اسپیکر، ایئر پیس یا چارجنگ پورٹ پر ہلکے دباؤ کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔ چند سیکنڈ بعد اسے ہٹا لیا جائے تو جمع شدہ گردوغبار بھی اس کے ساتھ باہر آجاتا ہے۔اگر آپ کا فون گردوغبار کی وجہ سے پرانا اور گندا نظر آنے لگا ہے تو یہ سادہ سی پُٹّی چند منٹ میں اسے پہلے سے زیادہ صاف اور بہتر بنا سکتی ہے۔

editor

Related Articles