آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کرنے کے احکامات جاری

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کرنے کے احکامات جاری

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے پی اے سی) کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے آج رات ساڑھے 11 بجے سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد ریاست بھر میں سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے تحت انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز 12 جون تک بند رکھی جائیں گی۔

یہ اقدامات جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 جون کو دی جانے والی ریاست گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مکمل پہیہ جام ہڑتال کی کال کے تناظر میں اٹھائے جا رہے ہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں 87 دن بعد انٹرنیٹ کی مرحلہ وار بحالی شروع، صدارتی حکم جاری

ان کے مطابق حکومتی نمائندوں نے احتجاج کی کال واپس لینے پر زور دیا تھا، تاہم عوامی ایکشن کمیٹی نے اس مطالبے کو یکسر مسترد کر دیا۔

مذاکرات کی ناکامی اور ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے باعث جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو پورے آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال اور احتجاج کی کال پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔

اس صورتحال کے بعد انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مواصلاتی نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles