انسٹاگرام پوسٹ نے نوجوان کی جان بچا لی، میٹا کا خودکار الرٹ سسٹم فعال

انسٹاگرام پوسٹ نے نوجوان کی جان بچا لی، میٹا کا خودکار الرٹ سسٹم فعال

بھارتی شہر میرٹھ کے علاقے سردھنا میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ نے ایک نوجوان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک سفید رنگ کا محلول پیتے ہوئے نظر آیا۔ ویڈیو کے ساتھ درج پیغام میں لکھا گیا تھا کہ “اب تم خوش رہنا اپنی زندگی میں”۔

یہ بھی پڑھیں :میٹا کا نیا نظام، سوشل میڈیا استعمال اب پیسوں کے ساتھ

یہ ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی میٹا کے خودکار سسٹم نے ممکنہ خودکشی کے خدشے کے تحت فوری الرٹ جاری کیا، جو بھارت کے پولیس ہیڈکوارٹر کے سوشل میڈیا مانیٹرنگ سینٹر کو شام 6 بج کر 53 منٹ پر موصول ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق الرٹ ملتے ہی ڈی جی پی کی ہدایت پر سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم نے نوجوان کی لوکیشن اور موبائل نمبر کا سراغ لگایا اور فوری طور پر میرٹھ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس ٹیم کچھ ہی دیر میں نوجوان کے گھر پہنچی جہاں وہ تشویشناک حالت میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ریلز کریٹرز کے لیے خوشخبری، میٹا کا نیا فیچر آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر نوجوان کے پاس سفید محلول کی بوتل بھی موجود تھی۔ اہلخانہ کی مدد سے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بروقت طبی امداد کے باعث اس کی جان بچا لی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور بتایا گیا ہے کہ وہ ایک تعلق ختم ہونے کے بعد شدید پریشانی میں مبتلا ہو گیا تھا، جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں :نوکیلی اشیا بھول جائیں، فون صاف کرنے کا محفوظ طریقہ سامنے آگیا

حکام کے مطابق میٹا کا خودکار سیفٹی سسٹم 2022 سے بھارتی پولیس کے ساتھ منسلک ہے، جس کے تحت فیس بک اور انسٹاگرام پر خودکشی سے متعلق مشکوک مواد پر فوری الرٹس جاری کیے جاتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2023 سے 31 مئی 2026 تک اس نظام کی مدد سے 3 ہزار سے زائد افراد کی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔

editor

Related Articles