بیوٹی فلٹرز نے مشکل بڑھا دی، لاپتہ خاتون کی تلاش مشکل بن گئی

بیوٹی فلٹرز نے مشکل بڑھا دی،  لاپتہ خاتون کی تلاش مشکل بن گئی

میکسیکومیں لاپتہ ہونے والی 30 سالہ خاتون کا کیس سوشل میڈیا بیوٹی فلٹرز کے استعمال پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔پولیس کی جانب سے تلاش کے لئے بنائے گئے پوسٹرز پر خاتون کی فلٹرشدہ تصویرکے استعمال نے مشکلات پیدا کر دی ۔

گریسیا گواڈیلوپے اورانتس مینڈوزا 12 اپریل کو اوکوزوکواؤٹلا ڈی ایسپینوسا سے اچانک لاپتہ ہوئیں جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر تلاش شروع کر دی۔حکام نے خاتون کی سوشل میڈیا تصاویر کی مدد سے تلاش کے پوسٹرز تیار کیے تاہم قریبی افراد نے نشاندہی کی کہ ان تصاویر میں فلٹرز کی وجہ سے ان کی اصل شکل کافی مختلف نظر آ رہی تھی جس سے شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہمالین مونال، سورج کی روشنی میں رنگ بدلنے والانایاب پرندہ

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بن گیا جہاں صارفین نے سوال اٹھایا کہ فلٹرز سے بدلی ہوئی تصاویر کے ساتھ کسی لاپتہ شخص کو کیسے تلاش کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :128 سال سے گرفتار درخت، لنڈی کوتل کی حیران کن کہانی

چند روز بعد خوش قسمتی سے خاتون کواوکوزوکواؤٹلا اور جیکوئپیلاس کے درمیان ایک شاہراہ سے زندہ برآمد کر لیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا فلٹرز اور ایڈیٹنگ کا حد سے زیادہ استعمال نہ صرف حقیقت کو چھپاتا ہے بلکہ ہنگامی حالات، خاص طور پر لاپتہ افراد کی تلاش میں، بڑی رکاوٹ بھی بن سکتا ہے۔

editor

Related Articles