آج دنیا جس کی بہترین سفارتکا ری کے قصیدے پڑھ رہی ہے تووہ پاکستان ہے، احسن اقبال

آج دنیا جس کی بہترین سفارتکا ری کے قصیدے پڑھ رہی ہے تووہ پاکستان ہے، احسن اقبال

نارووال میں ایک نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ایران سے متعلق جنگی صورتحال برقرار رہتی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 600 روپے فی لیٹر سے بھی تجاوز کر سکتی تھی، جس کے نتیجے میں دنیا کے 193 ممالک کی معیشت شدید بحران کا شکار ہو جاتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نے عالمی سطح پر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور امن کے لیے مؤثر سفارت کاری کی بدولت نہ صرف خطے بلکہ دنیا کو بڑے معاشی نقصان سے بچایا گیا انہوں نے کہا کہ آج دنیا جس کی بہترین سفارتکا ری کے قصیدے پڑھ رہی ہے تووہ پاکستان ہے۔

وفاقی وزیر نےمزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت ہمیشہ منفی بیانیہ اپناتی رہی اور ملک کے بارے میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی گئی، کچھ لوگ اپنی تقاریر کا آغاز ہی منفی الفاظ سے کرتے تھے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے مشکل حالات کے باوجود کئی اہم میدانوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ،احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ حالیہ عرصے میں پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر مثبت تاثر ابھرا ہے اور مختلف ممالک پاکستان کی خارجہ پالیسی اور سفارتی کوششوں کو سراہ رہے ہیں، ملک کی قیادت نے درست سمت میں فیصلے کیے جن کے نتیجے میں پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ کے ادوار میں ملک نے ترقی کی منازل طے کیں ایٹمی پروگرام جیسے اہم فیصلوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا اور ملک کو ناقابلِ تسخیر حیثیت دی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی سطح پر توانائی بحران شدت اختیار کر جاتا تو اس کے اثرات صرف ایک خطے تک محدود نہیں رہتے بلکہ پوری دنیا کی معیشتیں متاثر ہوتیں، اسی لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے اور اسے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *