ایرانی سپیکر باقر قالیباف کا مذاکات سے متعلق چونکا دینے والا بیان آگیا، نئی بحث چھیڑ گئی

ایرانی سپیکر باقر قالیباف کا مذاکات  سے متعلق چونکا دینے والا بیان آگیا، نئی بحث چھیڑ گئی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ سفارتی مذاکرات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر کے مطابق ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے اہم بیان میں محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے دوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، جس میں ایک طرف سفارت کاری اور دوسری جانب دفاعی تیاری شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے مخالفین پر اعتماد نہیں کرتا، اور موجودہ علاقائی و عالمی حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کسی بھی وقت صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ ان کے مطابق “ہم دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے، اور جنگ یا کشیدگی کسی بھی لمحے شدت اختیار کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں شہید ہونیوالی بچیوں کے والدین نے پوپ لیو کو کیا پیغام دیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

قالیباف نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ مذاکرات اہم ہیں اور ایران انہیں جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران نہ صرف سفارتی سطح پر متحرک ہے بلکہ دفاعی اور اسٹریٹجک سطح پر بھی مکمل تیاری رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران کی اس پالیسی کو “مذاکرات بھی اور تیاری بھی” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تہران ایک جانب بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتا، جبکہ دوسری جانب کسی بھی ممکنہ فوجی یا سیاسی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط بنا رہا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *