پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نیوزی لینڈ کا بزنس انویسٹر ویزا متعارف کرانے کا اعلان

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نیوزی لینڈ کا بزنس انویسٹر ویزا متعارف کرانے کا اعلان

نیوزی لینڈ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کے لئے بزنس انویسٹر ویزا متعارف کرانے کا اعلان کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد کی درخواستیں رواں سال نومبر میں جمع ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے بزنس انویسٹر ویزا کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار یا تو کسی موجودہ کاروبار میں ایک ملین ڈالر انویسٹ کرکے تین سالہ ورک ٹو ریزیڈنس اختیار کر سکتے ہیں یا پھر 2 ملین ڈالر سے بارہ ماہ کی فاسٹ ٹریک ریزیڈنسی لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جی میل میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کردیا گیا

پاکستانی سرمایہ کار براہ راست کاروبار خرید سکتے ہیں یا کم از کم 25فیصد ملکیت رکھتے ہیں بشرطیکہ وہ سرمایہ کاری کے معیار پر پورا اتریں،نیوزی لینڈ کا ویزا چار سال کے لیے کارآمد ہوگا اور اس کی لاگت 12,380 نیوزی لینڈ ڈالرز بشمول درخواست کی فیس اور لیوی ہے۔

نیوزی لینڈ بزنس انویسٹر ویزا کیلئے سرمایہ کاروں کی عمر 55 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے، انگریزی زبان میں مہارت ہو، درخواست دہندگان کو کاروباری تجربے، صحت کے ساتھ ملازمتیں پیدا کرنے اور کم از کم پانچ کل وقتی عملے کو ملازمت دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سکیم ایکٹو انویسٹر پلس ویزا کی تکمیل کرتی ہے اور عالمی ہنر اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے وسیع تر امیگریشن اصلاحات کا حصہ ہے،نیوزی لینڈ کے بزنس انویسٹر ویزا سے متعلق مزید تفصیلات اکتوبر 2025 میں جاری کی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *