وزیراعظم شہباز شریف اچانک سعودی عرب کے دورہ پر روانہ، ولی عہد محمد بن سلمان سے انتہائی اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف اچانک سعودی عرب کے دورہ پر روانہ، ولی عہد محمد بن سلمان سے انتہائی اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر 17 ستمبر 2025 کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں دورے میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور نئے معاہدوں پر بات چیت متوقع ہے جبکہ سعودی ولی عہد سے انتہائی اہم ملاقات بھی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ایک اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس میں وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اعلیٰ اراکین بھی موجود ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، جس میں دونوں رہنما پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، جن میں معاشی تعاون، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی، اور دفاعی روابط شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، دونوں رہنما علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بنوں کا انتہائی اہم دورہ

یہ دورہ مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر منتج ہو سکتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں، جو مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

یہ دورہ نہ صرف علاقائی استحکام اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کو فروغ دے گا، بلکہ طویل المدتی تعاون کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *