بابا گرو نانک کی 486ویں برسی کی تقریبات کا آغاز، بھارت نے یاتریوں کو شرکت سے روک دیا

بابا گرو نانک کی 486ویں برسی کی تقریبات کا آغاز، بھارت نے یاتریوں کو شرکت سے روک دیا

بابا گرو نانک دیو جی کی 486ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج دربار کرتارپور میں ہوگیا۔ اس موقع پر دربار صاحب کو مقامی شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے تاکہ وہ اس روحانی موقع پر حاضری دے سکیں۔

تقریبات کی مرکزی اور اختتامی تقریب 22 ستمبر کو منعقد ہوگی جس میں مختلف مذہبی اور سماجی رہنما شرکت کریں گے،اس دوران خصوصی دعائیں، کیرتن  اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے بتایا کہ اس بار بھارت نے سکھ یاتریوں کو برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس پر مذہبی حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت نے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری بند کردی

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کے قیام کا مقصد ہی دونوں ممالک کے سکھوں کو بلا رکاوٹ مقدس مقامات تک رسائی دینا تھا اور اس فیصلے سے ہزاروں عقیدت مندوں کو مایوسی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ بابا گرو نانک دیو جی سکھ مت کے بانی اور عظیم روحانی رہنما تھےجنہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، محبت، اور خدمتِ خلق کا درس دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *