پاکستان کی بہترین سفارتکاری ، ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم روکنے کا اعلان کر دیا

پاکستان کی بہترین سفارتکاری ، ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم روکنے کا اعلان کر دیا

پاکستان کی سفارتی کوششوں کی ایک اور کامیابی ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے “پراجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں ممکنہ نرمی کی طرف ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے اور اسی تناظر میں امریکا نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ پاکستان اور دیگر ممالک کی جانب سے درخواست پر کیا گیا

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایک مکمل اور حتمی معاہدے کی طرف نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ فریقین کسی ممکنہ سمجھوتے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ بععض حفاظتی اور پابندیوں سے متعلق اقدامات فی الحال برقرار رہیں گے تاکہ صورتحال کو مکمل طور پر مستحکم رکھا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ جلد ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دے سکتے ہیں،امریکی میڈیا رپورٹ سامنے آ گئی

امریکی صدر نے کہا کہ پراجیکٹ فریڈم کو وقتی طور پر معطل کیا ہے تاکہ دیکھا جا سکتے سفارتی راستے سے کوئی مستقل معاہدہ ممکن ہے یا نہیں۔

“پراجیکٹ فریڈم” ایک امریکی فوجی نوعیت کا آپریشن ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز جیسے حساس آبی راستے سے تجارتی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانا ہے ۔ یہ خطہ طویل عرصے سے عالمی کشیدگی اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے ایک اہم اسٹریٹجک مقام سمجھا جاتا ہے۔

editor

Related Articles