بھارتی وزیراعلیٰ بھگونت مان بھی ’مذاق رات‘ اور عمران اشرف کے مداح نکلے

بھارتی وزیراعلیٰ بھگونت مان بھی ’مذاق رات‘ اور عمران اشرف کے مداح نکلے

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستانی کامیڈی شو مذاق رات کے مداح ہیں اور اس کے میزبان عمران اشرف کی حاضر جوابی اور طنز و مزاح کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

بھگونت مان، جو سیاست میں آنے سے پہلے خود بھی کامیڈی کے میدان میں کام کر چکے ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ اس شو کو باقاعدگی سے دیکھتے ہیں کیونکہ اس میں عام آدمی کے مسائل کو ہلکے پھلکے مگر مؤثر انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شہرت کے پیچھے چھپا دکھ، رجب بٹ بول پڑے

حال ہی میں بھارتی پنجاب اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے “مذاق رات” کا ذکر کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اپنے خطاب میں انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا جو اس پروگرام سے منسلک تھا۔ ان کے مطابق شو میں ایک خاتون نے کہا تھا کہ ’غریب لوگوں کا کوئی نام نہیں ہوتا، ہمیں تو بس ‘اوئے‘ کہہ کر بلایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کر لی، شریک حیات کون؟

بھگونت مان نے کہا کہ یہ جملہ انہیں بہت متاثر کر گیا کیونکہ یہ معاشرے میں طبقاتی فرق اور غریب افراد کی بے نامی کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکثر غریب لوگوں کو غیر رسمی اور کم عزت کے ساتھ پکارا جاتا ہے، جبکہ امیروں کے لیے مختلف عزت دار الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق معاشرے میں ہر انسان کی عزت برابر ہونی چاہیے۔

بھگونت مان کے اس بیان کو نہ صرف بھارت بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی توجہ مل رہی ہے، جہاں صارفین اسے مزاح اور سماجی حقیقت کے امتزاج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

editor

Related Articles