امریکا نے پاکستان میں اپنی سفارتی حکمت عملی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے پشاور میں قائم اپنے قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سکیورٹی صورتحال اور سفارتی ترجیحات پر ازسرِ نو غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پشاور میں قائم قونصل خانے کی سرگرمیاں بتدریج محدود کی جائیں گی اور خیبرپختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے کو منتقل کر دی جائے گی۔
The @StateDept has announced the phased closure of the U.S. Consulate General in Peshawar. As we transition to a new chapter, with the U.S. Consulate General’s operations shifting to @USEmbIslamabad, we will continue our important diplomatic work in partnership with the people…
— Bureau of South and Central Asian Affairs (SCA) (@State_SCA) May 6, 2026
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سفارتی عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اگرچہ پشاور میں امریکی موجودگی کم کی جا رہی ہے تاہم پاکستان میں امریکی پالیسی ترجیحات اور سفارتی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:غیر یقینی حالات میں ریلیف، خام تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں
امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ روابط ختم نہیں کیے جا رہے بلکہ انہیں دیگر سفارتی ذرائع کے ذریعے جاری رکھا جائے گا۔ ان روابط کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا اور دوطرفہ مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔

