عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری،سعودی عرب کا سہولت کیلئے حیران کن اقدام

عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری،سعودی عرب کا سہولت کیلئے حیران کن اقدام

سعودی عرب نے حج کے لیے آنے والے عازمین کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اور جدید اقدام کا اعلان کیا ہے ،جس کے تحت ہوائی اڈوں، زمینی سرحدوں اور بندرگاہوں پر موبائل پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

اقدام کا مقصد حج کے دوران آمد کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے تاکہ عازمین کو کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئے نظام کے تحت عازمین حج کی دستاویزات کی جانچ اور اندراج اب موقع پر ہی مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بائیومیٹرک ڈیٹا اور چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی جس سے شناخت کے عمل کو مزید محفوظ اور فوری بنایا جا سکے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت کا عازمین حج کے لیے بڑی مفت سہولت کا اعلان

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کے تحت خاص طور پر بزرگ عازمین اور خصوصی افراد کو ترجیح دی جائے گی اور ان کی پروسیسنگ براہ راست ان کی آمد کے مقام پر کی جائے گی جس سے انہیں لمبی قطاروں اور انتظار کی زحمت سے نجات ملے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ عازمین حج کے لئے اہم ہدایات جاری کر دیں

نئے انتظامات کے مطابق پاسپورٹ کی تصدیق کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جائے گا تاکہ سفر کا مجموعی تجربہ آسان اور ہموار ہو سکے۔ حکام نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی قوانین اور کسٹم ضوابط کی مکمل پابندی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔

یہ اقدام سعودی عرب کی اس مسلسل کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد حج کے انتظامات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید بہتر بنانا اور دنیا بھر سے آنے والے عازمین کے لیے ایک محفوظ، سہل اور منظم نظام فراہم کرنا ہے۔

editor

Related Articles