امریکا اور ایران مذاکرات کا نیا دور کب او ر کہاں ہو گا؟ امریکی میڈیا کا بڑا دعویٰ

امریکا اور ایران مذاکرات کا نیا دور کب او ر کہاں ہو گا؟ امریکی میڈیا کا بڑا دعویٰ

امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے ممکنہ طور پر سوئٹزرلینڈ میں ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی رابطوں میں تیزی آ گئی ہے جبکہ دو روز تک جاری رہنے والے حملوں کا سلسلہ بھی فی الحال رک گیا ہے جس سے مذاکرات کی راہ ہموار ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی سفارتی کامیابیاں: بھارتی میڈیا ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کا مثالی کردار تسلیم کرنے پر مجبور

امریکی میڈیا کےمطابق قطر، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے حکام نے بدھ کے روز امریکی اور ایرانی حکام سے ٹیلیفونک رابطے کیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کیا جا سکے اور مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار ہو۔

ثالثی کے عمل سے واقف ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا بنیادی مقصد امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے کرنا ہے تاکہ تنازع کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ سفارتی کوششیں کامیاب رہیں تو امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا مرحلہ آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہو سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کے ایران امریکہ تنازعہ میں ثالثی کردار کی تعریف 

واضح رہے کہ اس حوالے سے امریکا یا ایران کی جانب سے مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ یا مقام کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی، جبکہ یہ دعویٰ امریکی میڈیا رپورٹ اور ثالثی کے عمل سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔

editor

Related Articles