معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو بھرپور دفاع کریں گے، ایرانی اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی جنگ کی خواہش نہیں رکھی تاہم وہ ظلم، دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائے گا۔

اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مذاکرات کے دوران امریکی نائب صدر کو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں اور یہی وجہ ہے کہ تہران ہر معاملے میں اپنے قومی مفادات اور دفاعی صلاحیت کو مقدم رکھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد مشکل ضرور ،ناممکن نہیں، باقر قالیباف

انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے یا سرِ تسلیم خم کرنے سے خطے کے تنازعات ختم نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران اپنے مکمل دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مؤثر مذاکرات وہی ملک کر سکتا ہے جو مضبوط دفاعی صلاحیت رکھتا ہو اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہو۔

 یہ بھی پڑھیں :آبنائےہرمز جنگ سے پہلے والی صورتحال پر واپس نہیں آئیگی،سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک جنگ کے خاتمے اور سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں تاہم پائیدار امن صرف باہمی احترام، اعتماد اور کیے گئے وعدوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

editor

Related Articles