پنجاب میں شدید موسمی صورتحال کا الرٹ، کئی اضلاع میں خطرناک طوفانی موسم کا خدشہ

پنجاب میں شدید موسمی صورتحال کا الرٹ، کئی اضلاع میں خطرناک طوفانی موسم کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 11سے13مئی کے دوران موسم غیر معمولی شدت اختیار کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض علاقوں میں سپر سیل سسٹم بننے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں تیز طوفانی ہوائیں، گرج چمک اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال میں بعض مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے الر ٹ جاری کر دیا

متاثرہ اضلاع میں لاہور، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ شامل ہیں، جہاں موسم کے اچانک شدت اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تیز ہواؤں کے باعث کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں،مجموعی طور پر یہ موسمی نظام خطے میں اچانک اور شدید تبدیلی لا سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے

editor

Related Articles